عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں سیلاب کے باعث ہنگامی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز میں کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں کے باعث تباہ کن سیلابی ریلے آئے ہیں، جن کے نتیجے میں مختلف حادثات میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ عوام موجودہ صورت حال احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید

اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، تاہم ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث افسوسناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں کنٹرول روم کے ذریعے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بند سڑکوں کو کھولنے اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور قدرتی آفات سے ہونے والے تمام نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب عوامی نمائندے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان شااللہ ہم سب مل کر جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، اب تک 200 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم