بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل ویز کھول دیے گئے

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ تک پہنچنے کے بعد صبح ساڑھے 8 بجے اسپل ویز کھول دیے گئے۔

مزید پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، آج صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے

ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے تھے اور اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود تھا۔

مزید پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ سید پور ولیج اور چٹھہ بختاور سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں نکاسیٔ آب کا کام جاری ہے۔ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں 16 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp