بھارتی سابق کپتان سچن ٹنڈولکر سسر بننے کے لیے تیار، بہو کون اور کیا کرتی ہیں؟

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کر لی ہے۔

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی منگنی کے بعد ایک پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں سارا ٹنڈولکر اور ثانیہ چندوک کے درمیان گہری دوستی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

یہ ویڈیو اگست 2023 میں سارا نے انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی تھی، جس میں وہ، ثانیہ اور ایک اور دوست کے ہمراہ برطانیہ کے ’کیو لٹل پگز فارم‘ میں وقت گزارتی نظر آتی ہیں۔ اس فارم میں مہمانوں کو جانوروں کو کھلانے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vanishika Mahesh (@vanishikamahesh)

ویڈیو میں سارا ٹنڈولکر اپنے دوستوں کے ہمراہ ننھے سوروں اور بھیڑوں کو پیار کرتے، انہیں خوراک دیتے اور تصویریں کھنچواتے دکھائی دیتی ہیں۔ اس ویڈیو کو ’تین ننھے سوروں کی ایک مہم جوئی‘ کا عنوان دیا گیا تھا، جو سارا اور ثانیہ کی قریبی دوستی کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ ویڈیو اس وقت ایک بار پھر خبروں میں آئی جب ارجن ٹنڈولکر اور ثانیہ چندوک کی منگنی کی خبر منظر عام پر آئی۔ ارجن جو کہ 25 سالہ کرکٹر اور لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ہیں، نے 13 اگست کو ایک نجی تقریب میں اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں منگنی کی۔

ٰیہ بھی پڑھیں: ’فنٹاسٹک چائے کے لیے پاکستان آنا ہوگا‘، چائے کے عالمی دن پر سچن ٹنڈولکر کو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا

یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ ثانیہ کافی عرصے سے ٹنڈولکر خاندان کے قریب رہی ہیں، اور ان کی اور سارا کی دوستی اس وقت سے ہے جب وہ ارجن کی منگیتر بھی نہیں تھیں۔ سارا کی پچھلی سال کی یہ پوسٹ ان کے رشتے کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے، جو اب اور بھی زیادہ خاص بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر کی لو اسٹوری، رشتے کے وقت ساس کا ردعمل کیا تھا؟

ثانیہ چندوک جو اس وقت 26 سال کی ہیں، معروف صنعت کار روی گھائی کی پوتی ہیں۔ ان کا خاندان بھارت کے خوراک اور ہوٹلنگ کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ گھائی خاندان کا ادارہ ’گریویس گروپ‘ بھارت میں باسکن رابنز کے آپریشنز چلاتا ہے اور ’دی بروکلن کریمری‘ کا بھی مالک ہے۔ گریویس فوڈ سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے مالی سال 2023-24 میں 624 کروڑ کی آمدنی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم