وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صنعت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چینی صنعت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم ہاؤس میں چینی کمپنی شینڈونگ زن زو (Shandong Xinxu) گروپ کارپوریشن کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے چیئرمین ہیو جیانزن (Hou Jianxin) نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اس موقع پر وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے اور چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے شپ بریکنگ اور شپ ری سائیکلنگ کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں جن سے چینی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شینڈونگ گروپ پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور کمپنی یہاں ایک گرین شپ بریکنگ یارڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ چینی کمپنی پاکستان میں ماہی گیری، فش پراسیسنگ اور کھجوروں کی پراسیسنگ کے منصوبوں پر بھی کام کرنا چاہتی ہے۔

کمپنی کے چیئرمین ہیو جیانزن نے حکومت پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولتوں پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار