پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا رپورٹ ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلئے ری پلیسمنٹ اور سپلیمنٹری ڈرافٹ بدھ کو کانفرنس کال پر منعقد ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ کی 6 فرنچائزز نے پی ایس ایل 8 کیلئے جزوی طور پر یا مکمل طور پر عدم دستیاب ہوجانے والے پلیئرز کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے، ٹیموں نے دو، دو مزید سپلیمنٹری پلیئرز بھی اسکواڈ میں شامل کرلیے ہیں۔

پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ سیم بلنگز کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، پشاور زلمی نے رومان پاول کی جگہ رچرڈ گلیسن، اسلام آباد نے رحمٰن اللّٰہ گرباز اور ایلیکس ہیلز کی جگہ ٹیمال ملز اور گس ایٹکنسن جبکہ ملتان نےڈیوڈ ملر کی جگہ اظہار الحق نوید کو شامل کرلیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جزوی عدم دستیاب ونندو ہسارانگا کی جگہ کسی کو پک نہیں کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ کی جگہ ڈیوائن پریٹوریئس اور ول جیکس کو شامل کیا ہے۔

گولڈ میں ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور اکیل حسین کا متبادل نہیں چنا۔ لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے ہیری بروک کی جگہ جنوبی افریقا کے شان ڈیڈزویل کو پک کیا جبکہ کوئٹہ نے نوان تھسارا کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

دیگر ری پلیسمنٹ پلیئرز میں قلندرز نے جارڈن کاکس کی جگہ کوشال مینڈس، ملتان سلطانز نے عادل رشید کی جگہ وائن پارنیل جبکہ کراچی کنگز نے تبریز شمسی کی جگہ فیصل اکرم کو جزوی طور پر اسکواڈ میں رکھا ہے۔

ایلیکس ہیلز 26 فروری سے پی ایس ایل جوائن کریں گے، ٹم ڈیوڈ 3 مارچ کو ملتان سلطانز جوائن کریں گے، ونندو ہسارانگا 3 مارچ تک پی ایس ایل کھیلیں گے۔

پی ایس ایل فرنچائزز نے بدھ کو مزید دو، دو سپلیمنٹری پلیئرز بھی اسکواڈز میں شامل کیے ہیں۔ پشاور زلمی نے حارث سہیل اور خرم شہزاد، لاہور قلندرز نے احسن بھٹی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹوم کرن اور ظفر گوہر، کراچی کنگز نے بین کٹنگ اور موسیٰ خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل اور قیس احمد جبکہ ملتان سلطانز نے عماد بٹ اور کیرون پولارڈ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟