گاڑی کی فروخت کے بعد بھی رجسٹریشن نمبر مالک کے پاس رہے گا، کے پی اسمبلی میں بل پیش

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا، جس کے تحت شہریوں کو اپنی پسند کے شخصی رجسٹریشن مارک حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد کمی کا اعلان

مجوزہ بل کے مطابق گاڑی کی فروخت کے بعد بھی رجسٹریشن نمبر مالک کے پاس ہی رہے گا، تاہم اگر 3 سال تک اس نمبر کو استعمال نہ کیا گیا تو وہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

ترمیمی بل میں رجسٹریشن نمبر میں جعلسازی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے اور گاڑی ضبط کرنے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

بل کے مطابق رجسٹریشن نمبر کو فعال رکھنے کے لیے سالانہ بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ مزید برآں مالک کی وفات کی صورت میں گاڑی ان کے ورثا کے نام منتقل کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp