ایران جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 4 بنگلہ دیشی شہری ایجنٹوں سمیت گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان زون کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بنگلہ دیشی شہریوں کو ایران جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا، جبکہ بدنام زمانہ ایجنٹ نادر اور اس کے ساتھی حیدر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت عتیق الرحمان، شمن، خیرالحسن اور رتن علی کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ بنگلہ دیشی شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور ایجنٹوں کی مدد سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، 7 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، تمام ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!