پینٹاگون نے یوکرین کو روسی سرزمین پر حملوں سے روک دیا، وال اسٹریٹ جرنل

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق پینٹاگون نے یوکرین کو امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں (ATACMS) کے ذریعے روسی سرزمین پر حملے کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین علاقائی تنازع: زیلنسکی، پیوٹن سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی رواں سال بہار سے نافذ ہے اور ایک موقع پر واشنگٹن نے کیف کی درخواست مسترد بھی کی تھی۔

اخبار نے اس فیصلے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امن کوششوں سے جوڑا ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے 2019 کے بعد پہلی ملاقات کی، جس کے بعد واشنگٹن میں یوکرین، نیٹو، یورپی یونین اور یورپی ممالک کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ، 574 ڈرون اور 40 میزائل داغے دیے

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین روس کو نشانہ بنائے بغیر جنگ نہیں جیت سکتا، تاہم انہوں نے ماسکو اور کیف دونوں پر زور دیا کہ جلد از جلد امن معاہدے پر پہنچیں۔

ٹرمپ ماضی میں یوکرین کو دی جانے والی غیر مشروط فوجی امداد پر بھی تنقید کر چکے ہیں اور فروری میں صدر زیلنسکی پر ’’تیسری عالمی جنگ کا خطرہ مول لینے‘‘ کا الزام عائد کیا تھا۔

ادھر روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والے مغربی ممالک دراصل جنگ میں براہِ راست شریک ہیں، اور ماسکو نے پائیدار جنگ بندی کے لیے غیر ملکی فوجی امداد کے خاتمے کو اپنی بنیادی شرط قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار