پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین سے ڈھاکا میں اہم ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی وفد کی ڈھاکہ میں اسحاق ڈار سے ملاقات

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت میں اعلیٰ سطحی روابط، عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون بھی زیرِ بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل میں ایسے تعلقات چاہتے ہیں جو ہمیں متحد کریں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

علاقائی اور بین الاقوامی معاملات، جن میں سارک (SAARC) کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران شامل ہیں، پر بھی غور کیا گیا۔

مذاکرات مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر بنگلادیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج کن اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے؟

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے 24 اگست 2025ء کے دورۂ بنگلادیش کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے، چار مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور ایک ثقافتی تبادلہ پروگرام پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی وفد کی ڈھاکہ میں اسحاق ڈار سے ملاقات

سرکاری اعلامیے کے مطابق اہم معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا ختم کرنے سے متعلق ہے۔

اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں اور تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کی خبر رساں ایجنسیوں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور بنگلہ دیش سنگباد سانگستھا (BSS) کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔

مزید برآں، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی امور پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا جائے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرام 2025-2028 بھی شروع کیا جائے گا۔

اسی طرح فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان اور فارن سروس اکیڈمی آف بنگلادیش کے درمیان باہمی تعاون پر بھی معاہدہ طے پائے گا۔

دونوں ممالک کے تحقیقی ادارے، یعنی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (BIISS) بھی باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کو نئی جہت فراہم کریں گے اور مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں