ایران: سیستان و بلوچستان میں 6 ’اسرائیل نواز دہشتگرد‘ ہلاک، 2 گرفتار

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان میں کارروائی کے دوران اسرائیل سے منسلک ایک مسلح گروہ کے 6 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا (IRNA) کے مطابق جھڑپ کے بعد جائے وقوعہ سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی فوٹیج میں 6 ہلاک مسلح افراد کی دھندلی لاشیں دکھائی گئیں۔

ایرانی انٹیلی جنس سروسز کے مطابق گروہ کے پاس ایسی ’دستاویزات‘ موجود تھیں جو ان کے ’صہیونی روابط‘ کو ثابت کرتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ گروہ ایران کے مشرق میں ایک ’اہم تنصیب‘ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں اسرائیل نواز دہشتگردوں کا حملہ، کم از کم 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گروہ کے ’مرکزی آپریشنل سیل‘ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 غیر ایرانی دہشتگرد شامل تھے، تاہم ان کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔ جھڑپ کے دوران ایرانی انٹیلی جنس کے 2 اہلکار اور ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوئے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل صوبہ ایرانشہر میں پولیس پر 2 مسلح حملوں میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ علیحدہ جھڑپ میں مزید ایک پولیس افسر مارا گیا۔

تہران طویل عرصے سے اسرائیل پر الزام عائد کرتا آیا ہے کہ وہ ایران کے اس شورش زدہ خطے میں علیحدگی پسند گروہوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں