یوکرین کے سابق وزیرفاع قاتلانہ حملے میں مارے گئے

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے سابق وزیرِ دفاعی کونسل اور اپوزیشن رہنما انڈری پرُوبی کو مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک شخص نے ہفتے کی دوپہر ان پر کئی گولیاں چلائیں اور فرار ہوگیا۔ پولیس اور دیگر ادارے ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام ادارے سرگرم ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

انڈری پرُوبی یوکرین کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہ چکے تھے اور روسی اثر و رسوخ کے سخت مخالف سمجھے جاتے تھے۔ وہ 2014 میں قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری بھی رہے۔

سابق صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنے دوست کی ہلاکت کو ’یوکرین کے دل پر حملہ‘ قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp