سیلاب سے بچاؤ: مریم نواز نے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کردی

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔

مریم نواز نے سرحدی علاقے تلوار پوسٹ اور شیخ پورہ نو میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ گٹی کلنجر سے کشتی کے ذریعے تلوار پوسٹ آنے والے متاثرہ خاندانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے ایک معصوم بچے کو گود میں اٹھایا اور بعدازاں ماں کے سپرد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت

سیلاب میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا، جبکہ ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے خصوصی انعام کا اعلان بھی کیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے تلوار پوسٹ پر قائم لائیو اسٹاک، ہیلتھ، ریسکیو، پولیس اور دیگر محکموں کے کیمپوں کا معائنہ کیا۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے قصور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان سے گفتگو کی۔

وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور انتظامیہ سے فلڈ ریلیف کیمپ سے متعلق بریفنگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا کہ سیلاب کے خطرات پر قابو پانے کے لیے آبی ذخائر کی تعمیر پر فوری طور پر تفصیلی غور کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!