گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 شہادتوں کی تصدیق

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں چلاس کے علاقے ہڈور نرسرہ میں پاک فوج کے ایوی ایشن کے ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق گرنے والے ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور ٹکنیکل عملے کے 3 اہلکار سوار تھے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نےحادثے کے نتیجے میں 5 شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایم آئی-17 کو حادثہ 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 میجر سمیت 5  اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں میجر عاطف (پائلٹ اِن کمانڈ)، میجر فیصل (کوپائلٹ)، نائب صوبیدار مقبول (فلائٹ انجینیئر)، حوالدار جہانگیر (کریو چیف) اور نائیک عامر (کریو چیف) شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران گر گیا۔ حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی این اے، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان: سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مریض گلگت منتقل

دوسری طرف ہیلی کاپٹر گرنے کی جگہ سے موصول ہونے والی غیرمصدقہ تصویر میں دھواں اٹھنے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے، واقعے کے بعد مقامی افراد نے نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔

ہیلی کاپٹر حادثے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، واقعے کے بعد ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا کریش ہوگیا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید

 واقعہ ضلع مہمند میں چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹرصبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلار زئی کے لیے روانہ ہوا اور امدادی کارروائیوں سے واپسی پر  مہمند میں حادثے کا شکار ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں