عرفان کھوسٹ ’اندھیرا اجالا‘ سے جڑے ساتھی فنکاروں کو یاد کرکے آبدیدہ

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ان کی فنی زندگی کا سب سے یادگار پراجیکٹ ’اندھیرا اجالا‘ تھا جس نے انہیں لازوال شہرت دی، لیکن اس کے ساتھی فنکار اب اس دنیا میں نہیں رہے جس کا دکھ ہمیشہ دل میں رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فن اداکاری کا اہم باب بند، قوی خان نہیں رہے

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اندھیرا اجالا میں ہمارے کام کو ناظرین نے بے حد پسند کیا لیکن افسوس کہ اس سیریل کے کئی ساتھی اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ قوی خان، جمیل فخری، عابد بٹ اور مین خان سب رخصت ہوگئے ہیں اور کرم داد کا تھانہ اب خالی دکھائی دیتا ہے۔

عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اندھیرا اجالا کی اصل کامیابی اس کے مصنف یونس جاوید کی وجہ سے تھی، ہم صرف اداکار تھے لیکن انہوں نے ایک ایسی تخلیقی دنیا تخلیق کی جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے.

یہ بھی پڑھیں: سال 2024 میں شوبز کے آسمان سے ٹوٹ جانے والے ستارے

اپنے صاحبزادے سرمد کھوسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ سرمد کررہے ہیں وہ اپنے کام میں مکمل ہیں اور جو میں نے کیا وہ وہ نہیں کرسکتے۔ اسی طرح جو سرمد کر رہے ہیں وہ میرے بس کی بات نہیں۔

عرفان کھوسٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سرمد اتنے خوبصورت نہیں جتنا میں ہوں، اور انہیں وہی کردار کرنے چاہئیں جو ان کی عمر کے حساب سے ان پر جچتے ہوں، اس موقع پر وہ جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار