غزہ میں صحافیوں کے قتل کے خلاف عالمی احتجاج، 200 میڈیا ادارے شریک ہوں گے

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کے میڈیا ادارے پیر کو بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے تاکہ اسرائیل سے مطالبہ کیا جا سکے کہ وہ غزہ میں صحافیوں کے قتل کو روکے اور غیر ملکی میڈیا کو آزادانہ طور پر غزہ میں رپورٹنگ کی اجازت دے۔

منتظمین کے مطابق 50 ممالک کے لگ بھگ 200 میڈیا ادارے اس احتجاج میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر پرنٹ اخبارات سیاہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوں گے، ٹی وی اور ریڈیو نشریات عارضی طور پر معطل کی جائیں گی جبکہ آن لائن میڈیا اپنے ہوم پیجز میں رکاوٹ پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

یہ احتجاج رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز، آواز اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ تنظیموں کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں کم از کم 210 صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں جو جدید تاریخ کا صحافیوں کے لیے سب سے مہلک تنازعہ بن گیا ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ڈائریکٹر جنرل تھیبا برٹن نے کہا کہ جس رفتار سے اسرائیلی فوج غزہ میں صحافیوں کو قتل کر رہی ہے، جلد دنیا کو آگاہ کرنے والا کوئی نہیں بچے گا۔ یہ صرف غزہ پر جنگ نہیں بلکہ صحافت پر بھی جنگ ہے۔

حالیہ دنوں میں متعدد معروف فلسطینی صحافی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اگست کے اوائل میں اسرائیل نے غزہ سٹی پر حملے میں الجزیرہ کے 5 صحافیوں کو ہلاک کیا جن میں معروف رپورٹر انس الشریف بھی شامل تھے۔

گزشتہ ہفتے خان یونس کے ناصر اسپتال پر حملے میں مزید 5 صحافی مارے گئے۔ پہلے حملے کے بعد جب زخمیوں کی مدد اور کوریج کے لیے لوگ پہنچے تو اسرائیل نے دوبارہ بمباری کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟