امریکا نے چین سے تعلقات پر وسطی امریکی شہریوں کے ویزے محدود کردیے

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ وسطی امریکا کے کچھ شہریوں پر ویزہ پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ یہ اقدام ان افراد کے چین کے ساتھ تعلقات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ امریکی مفادات کے تحفظ اور ’غیر شفاف تعلقات‘ کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ممالک کے کتنے شہری اس پابندی کی زد میں آئیں گے۔

امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ تیزی سے بڑھتے تعلقات خطے میں جمہوری اقدار اور شراکت داری کو متاثر کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے واشنگٹن نے وسطی امریکی حکومتوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بیجنگ کے ساتھ اپنے معاہدوں میں احتیاط برتیں۔

ادھر تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک کشیدگی کا ایک اور اشارہ ہے، جو لاطینی امریکا اور بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے اثرورسوخ کے گرد گھومتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ