نیلی بتی، لگژری گاڑیاں اور پولیس ناکے پر کھلنے والا بڑا جھوٹ!

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیلی بتی والی چمچماتی رینج روور ڈیفنڈر لکھنؤ شہر کی سڑک پر فراٹے بھرتی گزری تو لوگ چونک گئے، قافلے میں مرسڈیز، فورچونر اور انووا جیسی گاڑیاں قطار اندر قطار رواں دواں تھیں۔

دیکھنے والوں کو یہی لگا کہ کوئی بڑا افسر یا وزیر گزر رہا ہے لیکن چند لمحوں بعد ہی پولیس چیکنگ پر رکی یہ شان و شوکت محض ایک ڈھونگ ثابت ہوئی۔

قافلے کا ’سربراہ‘ نہ تو آئی اے ایس افسر نکلا، نہ ہی کوئی سرکاری نمائندہ بلکہ ایک عام شخص جو برسوں سے اعلیٰ حکام کو اپنی اداکاری سے بے وقوف بنارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟

گرفتار ملزم کی شناخت سوربھ تریپاٹھی کے نام سے ہوئی ہے، جو بی ٹیک کی ڈگری رکھنے کے باوجود برسوں سے خود کو آئی اے ایس افسر ظاہر کر کے سرکاری افسران اورعام لوگوں کو دھوکا دے رہا تھا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے رینج روور ڈیفنڈر، مرسڈیز بینز، ٹویوٹا فورچونر اور 3 انووا سمیت کئی لگژری گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں، تمام گاڑیاں نیلی بتی سے آراستہ تھیں اور ان کے کاغذات جعلی پائے گئے۔

پولیس کے مطابق، ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے قافلے کے ساتھ لکھنؤ میں ایک چیکنگ کے دوران رکا۔ اس موقع پر اس نے پولیس اہلکاروں کو دھمکانے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک سینیئر آئی اے ایس افسر ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار

اس نے یہاں تک کہا کہ وہ معاملہ وزیر اعلیٰ تک لے جائے گا، تاہم اہلکاروں کے شک کی بنا پر اسے تھانے لے جایا گیا، جہاں اس کا جھوٹ کھل گیا۔

ملزم کے قبضے سے گاڑیوں کے جعلی کاغذات، ریاستی سیکریٹریٹ کے جعلی پاسز، نیلی بتیاں، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے اس کے بینک اکاؤنٹس اور لین دین کی تفصیلات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوربھ تریپاٹھی کئی سالوں سے مختلف سرکاری تقریبات اور میٹنگز میں بطور آئی اے ایس افسر شریک ہوتا رہا، اس دوران وہ محکموں کے اعلیٰ افسران پر اثرانداز ہوتا اور بسا اوقات دباؤ بھی ڈالتا تھا۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کرنیوالے بھارتی شہری کی انوکھی شرط پر ضمانت منظور

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سوربھ نے بی ٹیک کرنے کے بعد ایک این جی او قائم کی تھی، جس کے ذریعے اسے کئی سینیئر افسران اور رہنماؤں سے ملنے کا موقع ملا۔

ان ملاقاتوں میں اس نے افسران کے انداز و اطوار کو بغور دیکھا اور رفتہ رفتہ انہی کی نقل کرتے ہوئے جعلی شناخت اختیار کر لی، بعد ازاں وہ اسی بھیس میں لوگوں کو متاثر کرنے اور فائدہ اٹھانے لگا۔

سوربھ نے سوربھ انڈراسکور آئی اے اے ایس کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پروفائل بھی بنایا ہوا تھا، جہاں وہ خود کو آئی اے ایس افسر ظاہر کرتا رہا اور اپنی ’سرکاری حیثیت‘ کا ڈھنڈورا پیٹتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ