سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ رہیں، صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہاکہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے پیشگی تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

انہوں نے تاکید کی کہ شہری علاقوں، خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر انتظامات مکمل رکھے جائیں اور حب ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل کڑی نظر رکھی جائے۔

آصف علی زرداری نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام تر انتظامات پیشگی طور پر مکمل رکھے جائیں، جب کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہر وقت مستعد اور فعال رہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ میڈیا اور مقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو بروقت درست معلومات میسر آئیں اور کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ: گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد متوقع، آبادی کو انخلا کی ہدایت

واضح رہے کہ پنجاب سے سیلابی ریلے سندھ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں اور پیشگی تیاریاں کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم