پاکستان اور قازقستان کے مابین وفود کی سطح کے مذاکرات، ایکشن پلان پر دستخط

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قازق ہم منصب مراد نرتلیو کی مشترکہ صدارت میں ہوئے۔ قازق وزیرِ خارجہ کے ہمراہ وزیرِ ٹرانسپورٹ، وزیرِ تجارت، نائب وزرائے آئی ٹی و زراعت سمیت اہم حکام شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات سے قبل قازق وفد نے پاکستان کے وزرائے مواصلات، ریلوے اور تجارت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جبکہ آئی ٹی اور زراعت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپس (JWGs) کے اجلاس بھی ہوئے۔

وفد نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کا دورہ کر کے آئی ٹی شعبے میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ قازق وزیرِ خارجہ نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

وفود کی سطح کے مذاکرات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ لنکس کے ذریعے علاقائی روابط مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی اداروں میں قریبی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے نومبر 2025 میں قازق صدر کے پاکستان کے مجوزہ دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی،قازق صدر نے آخری بار 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کا آغاز، کاروباری اداروں کا خیر مقدم

مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کی وزارتِ خارجہ کے درمیان تعاون کے ایکشن پلان پر دستخط کیے۔ یہ منصوبہ سیاست، معیشت، دفاع و سلامتی، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت، انسانی ہمدردی کے تعاون اور قونصلر سہولتوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کا خاکہ فراہم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایکشن پلان کا اجرا دونوں ممالک کی قیادت کی مضبوط سیاسی عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور علاقائی امن و خوشحالی کے وژن کے تحت تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قازقستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

دونوں وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیموں کو ہدایت کی کہ قازق صدر کے آئندہ دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں اور ایم او یوز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟