قطر پر حملہ: برطانوی وزیراعظم اور اسرائیلی صدر کے درمیان ملاقات ’جھڑپ‘ میں بدل گئی

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے درمیان ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ملاقات ایک ’سفارتی جھڑپ‘ میں بدل گئی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی فضائی کارروائی کی، جس پر برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے تشویش ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قطر پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کیا جاننا چاہا؟

ابتدائی لمحات ہی سے ملاقات کی فضا کشیدہ رہی، ہاتھ ملاتے وقت دونوں رہنماؤں کے چہروں پر مسکراہٹ غائب تھی۔

اسٹارمر نے قطر پر اسرائیلی حملے کو ’نامناسب‘ قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات غزہ میں جنگ بندی مذاکرات اور خطے میں برطانیہ کی پالیسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی صدر پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی تیز کی جائے اور حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے۔

ہرزوگ نے برطانوی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی بھی قدم دراصل حماس کو انعام دینے کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

انہوں نے برطانیہ کی طرف سے بعض اسرائیلی رہنماؤں پر عائد پابندیوں کو بھی ناقابلِ قبول قرار دیا۔

ملاقات کے بعد برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسٹارمر اپنی جماعت کے اندر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف زیادہ سخت رویہ اپنائیں، خاص طور پر غزہ میں انسانی بحران کے پیشِ نظر۔

برطانیہ نے پہلے ہی عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس تک کچھ شرائط پوری نہ کرے تو لندن فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی سمت بڑھے گا۔

یہ جھڑپ اس امر کی عکاس ہے کہ اسرائیل اور برطانیہ کے تعلقات میں قطر حملے اور غزہ جنگ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور آئندہ ہفتوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

13 نومبر کو دنیا ختم ہونے کی پیشگوئی ناکام، سنہ 1960 کے سائنس دانوں کا حساب کہاں غلط ہوا؟

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے، حکومت نے مسلسل 10ویں بار قیمتیں کم کر دیں

فرانس میں طلبا احتجاج بے قابو، حکومت نے آتش بازی اور پٹاخوں پر ملک گیر پابندی لگا دی

فریال تالپور کا بلاول بھٹو کو شادی کرلینے کا مشورہ، ’چاہیں تو ہماری ورنہ اپنی پسند کی ہی کرلیں‘

سلمان اکرم راجا کی بات کو اہمیت نہیں دیتا، انہیں اخلاقی جرات ہے تو عہدے سے استعفیٰ دیں، لطیف کھوسہ

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

کالم / تجزیہ

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں