میٹا نے فیکٹ چیکنگ کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا دیں

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ پروگرام کمیونٹی نوٹس کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرادی ہیں، جو رواں سال کے آغاز میں امریکا میں لانچ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق صارفین کو اب نوٹیفکیشن موصول ہوں گے اگر وہ فیس بک، انسٹاگرام یا تھریڈز پر کسی ایسی پوسٹ کے ساتھ انٹریکٹ کریں جس پر بعد میں کمیونٹی نوٹ شامل کیا جائے۔ فی الحال ان فیچرز کو ٹیسٹنگ مرحلے میں قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا میں 100 ملین ڈالر سے زائد معاوضے پر اے آئی ماہرین کی بھرتی

میٹا کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر گائے روزن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ اب تک 70 ہزار سے زائد کنٹریبیوٹرز نے 15 ہزار نوٹس لکھے ہیں، جن میں سے صرف 6 فیصد شائع کیے گئے۔

یہ سسٹم بالکل اسی طرز پر ہے جیسے ایکس نے 2021 میں متعارف کرایا تھا، جسے اس بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ یہ بروقت غلط معلومات کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہا۔

میٹا کا کمیونٹی نوٹس پروگرام بھی اسی ماڈل پر کام کرتا ہے جہاں مختلف نقطہ نظر رکھنے والے صارفین اتفاق رائے سے پوسٹس پر نوٹس شامل کرتے ہیں تاکہ سیاق و سباق فراہم کیا جا سکے اور گمراہ کن مواد کا مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے

تاہم ڈیموکریسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (CDT) نے خبردار کیا ہے کہ غلط معلومات اکثر تیزی سے پھیل جاتی ہیں اور تصحیح کا عمل دیر سے ہوتا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ میٹا یہ ٹریک کرے کہ کتنے صارفین اصلاحی نوٹس دیکھتے ہیں اور شفافیت کے لیے ان اعداد و شمار کو عوام کے سامنے لائے۔

CDT نے مزید سوال اٹھایا کہ آیا یہ سسٹم انسٹاگرام اور ریلز جیسے زیادہ ویژول پلیٹ فارمز پر مؤثر ثابت ہوگا اور فیس بک گروپس جیسے نجی حلقوں میں کس حد تک رسائی حاصل کر پائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!