فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قصور اور ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے اظہار ہمدردی

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا (ملتان) میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتِ حال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کو تیز کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی

سیلاب متاثرین سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انہیں مکمل تعاون اور بروقت بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ متاثرین نے بروقت امداد پر پاک فوج سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے ریسکیو آپریشنز میں مصروف پاک فوج کے جوانوں، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کے جذبے، بلند حوصلے اور دن رات کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سول اور فوجی اداروں کی مشترکہ کاوشیں عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے لاہور-قصور اور ملتان-جلالپور پیروالا کے سیلابی علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا تاکہ نقصان اور ریلیف سرگرمیوں کا براہِ راست معائنہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف زرداری کا جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

دورے پر آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر لاہور اور کور کمانڈر ملتان نے کیا جبکہ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم