ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم   ہے  تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز اتوار ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو گی۔

پیر کے روز  بھی ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 میں بھی  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم ملک کے کچھ علاقوں میں بارش بھی ہوئی ،پنجاب میں اوکاڑہ 09، گجرات، قصور، سرگودھا (سٹی) ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، مری  میں بارش ہوئی۔

کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روزریکارڈکیےگئے درجہ حرارت کے مطابق دادو،شہید بینظیر آباد، سبی میں درجہ حرارت  47   ڈگری سینٹی گریڈ تھا ، سکرنڈ، لاڑکانہ، پڈعیدن، بہاولنگر،خیرپور، مٹھی اور موہنجوداڑو میں 46 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟