کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت کھڈان کے علاقے کینچتی کراس پر جمعرات کی دوپہر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں کم از کم 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک کردیے

پولیس کے مطابق فرنٹیئر کور کے قافلے میں 8 سے 10 کوسٹر اور اسکواڈ کی گاڑیاں شامل تھیں جو گوادر سے تربت جارہی تھیں کہ مبینہ طور پر بارود سے بھری زمباد گاڑی نے انہیں نشانہ بنایا۔

 دھماکے کے نتیجے میں قافلے کی 2 گاڑیاں مکمل طور پر متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان کا کیچی بیگ اور مستونگ میں دہرے قتل کے واقعات کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکہ قرار دیا گیا ہے تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے بعد ہوگی۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کیچ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمباروں کے ریکروٹنگ ایجنٹ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp