کوئٹہ: سریاب روڈ پر دو گروپوں میں تصادم، 4 بھائی جاں بحق

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 بھائی جاں بحق اور خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ سریاب کے علاقے گاہی خان چوک میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے اور اس دوران فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جو بھائی تھے جبکہ خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام فاروق، محمد دین، محمد حنیف اور نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘