غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ کی جانب جانے والے امدادی بیڑے کو اپنی ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اسرائیل کسی بھی جہاز کو جنگی علاقے میں داخل نہیں ہونے دے گا اور نہ ہی کسی قانونی سمندری ناکہ بندی کو توڑنے کی اجازت دے گا۔‘

مزید پڑھیں: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے خلیجی جہازوں کا بیڑا روانہ، ‘فریڈم فلوٹیلا’ میں شمولیت

بیان میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ یہ امدادی بیڑا دراصل حماس کے مقاصد پورے کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp