اگر واقعی کسی نے ڈیل کی پیشکش کی ہے تو عمران خان ایک نام تو بتائیں، محسن نقوی

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بار بار ڈیل کی پیشکشیں کی گئیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا خاموش ہو جائیں تو مقدمات ختم کر دیے جائیں گے، مگر انہوں نے یہ سب مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عدالتوں کے ذریعے ہی مقدمات کا سامنا کریں گے۔

ایکس پوسٹ پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد 300 مقدمات قائم کیے گئے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں اور حق پر ہیں۔

پوسٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بھی پراسیکیوشن کے اپنے گواہوں برگیڈیئر احمد اور کرنل ریحان نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ تحائف ان کے گھر نہیں گئے بلکہ توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے۔

عمران خان کے مطابق، اس مقدمے میں فوری بریت ہونی چاہیے، خاص طور پر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت ہو جانی چاہیے کیونکہ ان پر صرف جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے قانون کے بجائے سکرپٹ کے تحت سنائے جا رہے ہیں، پہلے توشہ خانہ 2 میں سزا سنائی جائے گی اور پھر القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت دی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر کہا کہ اگر واقعی کسی نے ڈیل کی پیشکش کی ہے تو عمران خان ایک نام تو بتائیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ عوام ان کے بے بنیاد جھوٹ سے تنگ آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا