پشاور: پی ٹی آئی کا 5 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ، جلسہ گاہ تاحال سنسان

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے آج رنگ روڈ موٹروے چوک پر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جسے پارٹی رہنما تاریخی اجتماع قرار دے رہے تھے۔ تاہم 5 لاکھ افراد کی شرکت کے دعوے کے برعکس جلسہ گاہ تاحال سنسان دکھائی دے رہی ہے۔

جلسہ بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں کنٹینرز سے اسٹیج تیار کیا گیا، کرسیاں لگائی گئیں اور لائٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔


عمران خان کی بہنیں اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنما پشاور پہنچ چکے ہیں۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی گزشتہ شب تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تاہم وزیراعلیٰ گنڈا پور نے 20 ستمبر کو ہی اپنی پارٹی کی ناکامی کا عندیہ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنما مینا خان آفریدی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ یہ اجتماع عمران خان کی کال پر منعقد ہو رہا ہے اور اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد اسی مقام پر پہلے بھی بڑا جلسہ ہوا تھا اور اس بار بھی پورا پاکستان عمران خان کی آواز پر لبیک کہے گا۔

تاہم زمینی حقائق ان دعووں کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھرپور صوبائی سرکاری وسائل کے باوجود کارکن بڑی تعداد میں جمع نہیں ہو سکے اور جلسہ گاہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود خالی نظر آ رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باعث جلسہ گاہ کی تیاریوں میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں تھا اور ٹی ایم اے کے عملے سمیت سرکاری مشینری بھی انتظامات میں شامل رہی۔ لیکن توقع کے برعکس عوامی شمولیت نہ ہونے کے باعث پارٹی رہنماؤں کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کرنا کھلا تضاد ہے، عطا اللہ تارڑ کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، ترقیاتی پروجیکٹس پر گفتگو

کراچی میں ٹریفک اہلکار کا فلمی تعاقب: ٹرک ڈرائیور کی ٹکریں، پولیس کار فٹ پاتھ پر، ملزم اور ’ہیرو‘ دونوں پھنس گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری، ڈالر کتنے کا ہوگیا؟

ویڈیو

غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اگر زبردستی سندھ کی تقسیم کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول بھٹو

محسن نقوی اور چوہدری سالک کے درمیان کہیں رابطہ ہوا ہے، مریم نواز پنجاب کسی کو نہیں دیں گی، عامر الیاس رانا

اسلام آباد میں اب نوٹ نہیں ڈیجیٹل کوڈ چلے گا

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟