آئندہ 2 روز میں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ 16 مئی رات سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہوائیں 18 مئی تک اپنا اثر دکھائیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 مئی کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، ناروال، گجرانوالہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں بھی آندھی جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16 اور 17 مئی کے دوران بلوچستان جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی جھکڑ چلنے کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔












