اسرائیل کی جانب سے گرفتار 36 ترک شہری آج وطن واپس پہنچیں گے

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے جہازوں پر گرفتار کیے گئے 36 ترک شہری آج خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کی حتمی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی، تاہم باقی شہریوں کی واپسی کے لیے سفارتی و قانونی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ خصوصی پرواز میں دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہوں گے جنہیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں سے حراست میں لیا تھا۔

فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی

یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اسرائیلی بحریہ نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے جہازوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے قبضے میں لے لیا اور 470 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

یہ کارکنان 50 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا مقصد غزہ کے لیے انسانی امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کرنا تھا۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن

یہ مشن ’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘ کے زیرِ اہتمام روانہ کیا گیا تھا، جو 2010 سے غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے بین الاقوامی سول سوسائٹی کی ایک مشترکہ کوشش کر رہی ہے۔

تنظیم کے مطابق، فلوٹیلا میں امدادی سامان، طبی سہولیات اور خوراک شامل تھی جو غزہ کے محصور عوام تک پہنچائی جانی تھی۔

غزہ کی سنگین صورتحال

اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ تقریباً 18 برس سے جاری ہے۔ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی حالیہ جنگ میں 66 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

مسلسل بمباری، غذائی قلت اور تباہ حال بنیادی ڈھانچے کے باعث اقوام متحدہ نے غزہ کو ’رہائش کے قابل نہ رہنے والا علاقہ‘ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘