سوات کے نجی اسکول میں فائرنگ ایک بچی جاں بحق، 6 بچیاں زخمی

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے ایک نجی اسکول میں فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 6 بچیاں زخمی ہو گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی فائرنگ سے پیش آیا تاہم ابھی تک فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سوات کے علاقے سنگوٹہ کے ایک نجی اسکول میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 7 بچوں کو سیدو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچی دم توڑ گئی ہے۔

ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے جب کہ فائرنگ کے الزام میں محمد عالم نامی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

فائرنگ کے واقعے سے اسکول میں شدید افراتفری پھیل گئی اور والدین بچوں کو لینے کے لیے اسکول پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘