پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدنظمی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے وزیراعلیٰ کے خود ساختہ ترجمان کو ذمہ دار قرار دیدیا

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے جلسے کی ناکامی سے متعلق پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جلسے کی ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور متعدد غیر مجاز اقدامات کی نشاندہی کرکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خودساختہ ترجمان کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی ضلع پشاور نے 27 سمتبر کے جلسے میں بدنظمی، ناقص منصوبہ بندی اور بد انتظامی پر 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جسے اس حوالے تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، وزیراعلیٰ کے خودساختہ ترجمان اور صوبائی صدر آمنے سامنے

پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں خورشید عالم، رفیع اللہ اور انجینیئر قادر نواز کو شامل کیا تھا۔

کمیٹی نے آج 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں کوتاہیوں کی نشاندہی کے ساتھ ذمہ داروں کا تعین اور آئندہ کے لیے تجویز بھی دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کا خودساختہ ترجمان ذمہ دار قرار

رپورٹ کے مطابق جلسے کی ناکامی کی بڑی وجہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خودساختہ ترجمان فراز مغل کو قرار دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے انکشاف کیاکہ فراز مغل نے خود کو وزیراعلیٰ کا ترجمان ظاہر کرتے ہوئے غیر مجاز طور پر قریباً 100 ریڈ پاسز جاری کیے، اور اس دوران کئی سینیئر پارٹی عہدیداروں سے بدتمیزی بھی کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ضلعی تنظیم کو میزبان ضلع ہونے کے باوجود کوئی واضح کردار یا ذمہ داری نہیں دی گئی، جس سے مجموعی انتظامی کنٹرول متاثر ہوا، جبکہ جلسے کی تمام تر ذمے داری فرار مغل کے پاس تھی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جلسہ گاہ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملبے و گردوغبار کی موجودگی اور آلودہ ماحول کو شرکا کے لیے مشکلات کا باعث قرار دیا۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں آوارہ کتوں کی موجودگی شرکا کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔

رپورٹ میں بعض پارٹی عہدیداروں اور پولیس اہلکاروں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ کمیٹی کے مطابق کچھ پولیس اہلکاروں نے صحافیوں اور خواتین شرکا کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔

مزید یہ کہ متعدد گروپس نے اسٹیج مینجمنٹ بغیر کسی رابطے کے انجام دی، جس سے بدنظمی پیدا ہوئی، جب کہ ناقص لاجسٹک انتظامات اور ناکافی سہولیات نے شرکا کو مایوس کیا۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ آئندہ تمام جلسوں میں ضلع تنظیم کو واضح ذمہ داریاں دی جائیں، کمانڈ کا نظام وضع کیا جائے، صفائی کے انتظامات قبل از وقت مکمل کیے جائیں اور غیر مجاز افراد کی مداخلت پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کل تک ترجمان فراز مغل کو عہدے سے فارغ کریں، جنید اکبر کا وزیراعلیٰ کو الٹی میٹم

رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ آئندہ جلسوں میں صحافیوں اور خواتین کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ 27 ستمبر کا اجتماع عوامی حمایت کا مظہر ضرور تھا، تاہم تنظیمی اور انتظامی خامیوں سے سبق سیکھنا ناگزیر ہے۔ کمیٹی نے ضلعی تنظیم کو رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس پر پارٹی کی جانب سے کارروائی کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے

سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں