ممبئی کو برسوں کی تاخیر کے بعد دوسرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ مل گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہائیوں کی تاخیر کے بعد ممبئی کو دوسرا بین الاقوامی ایئرپورٹ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 61 سال پہلے ممبئی آکر بے گھر اور بھوکا رہا، جاوید اختر کا اپنے کیرئر کے بارے میں جذباتی پیغام

سی ای این کے مطابق ناوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلی مرحلے میں سالانہ 20 ملین مسافروں کی گنجائش کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے جس سے ممبئی کے پرانے چترپتی شیو جی مہاراج ایئرپورٹ پر دباؤ کم ہو گا۔

یہ منصوبہ پہاڑوں کو ہموار کرنے، دریاوں کو موڑنے اور پل بنانے کے پیچیدہ کاموں کے بعد مکمل ہوا ہے۔

19،650 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ ممبئی کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ اس کا نام ڈی بی پاٹل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے جو مہاراشٹر کے کسان رہنما تھے۔

مزید پڑھیے: بھارتی مسافر کا ’یادگار‘ ہوائی سفر، ممبئی سے بنگلورو تک وقت بیت الخلا میں گزرا

سنہ 2032 تک یہاں 4 ٹرمینلز بنائے جائیں گے جو سالانہ 90 ملین مسافروں کی سہولت دیں گے جس سے ممبئی دنیا کے بڑے ہوائی اڈوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

بھارت میں ایئرپورٹس کی تعداد 160 ہوگئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایئرپورٹس کی تعداد 74 سے بڑھ کر 160 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ممبئی: بارش کا پانی امیتابھ بچن کے بنگلے میں بھی داخل، احاطہ ٹخنوں تک بھر گیا

انہوں نے بتایا کہ اس نئے ایئرپورٹ سے مہاراشٹرا کے کسان اور ماہی گیر عالمی منڈیوں سے بہتر روابط قائم کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں ترمیم میں آرٹیکل 243 کی ترمیم صرف افواج کے کمانڈ سسٹم تک محدود ہیں، رانا ثنا اللہ

27ویں آئینی ترمیم غلط، پارلیمنٹ کو جرنیلوں کا ’ربڑ اسٹمپ‘ بنادیا گیا، مولانا عطا الرحمان

27 ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹر کے ووٹ سے مزید شقیں سینیٹ سے کیسے منظور ہوئیں؟

پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

فیلڈ مارشل نے خود سری لنکن ٹیم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی، وزیر داخلہ کا سینیٹ میں خطا ب

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟