پشاور میں رکشے پر فائرنگ سے مقامی اسٹیج ڈانسر جاں بحق

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کر کے اس میں سوار مقامی ڈانسر کو قتل کر دیا، جبکہ ان کا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پشاور پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں مقامی ڈانسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت مبینہ شاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو صوابی سے تعلق رکھتی تھیں اور پشاور کے علاقے خواجہ ٹاؤن میں مقیم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تھانہ میچنی گیٹ کی حدود میں ورسک روڈ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ابتدائی معلومات اور عینی شاہدین کے مطابق مقامی ڈانسر اپنے بھائی کے ساتھ خواجہ ٹاؤن سے رکشے میں جارہی تھیں کہ ورسک روڈ پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ ڈانسر کو متعدد گولیاں لگیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ میچنی گیٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں پارٹی ڈانسر کا لرزہ خیز قتل، پولیس ملزم تک کیسے پہنچی؟

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی احمد فراز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ان کی بہن ڈانس پارٹیوں میں رقص کرتی تھیں، جس پر گھر والے ناخوش تھے اور انہیں بارہا منع بھی کیا گیا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ