خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی پالیسی قومی پالیسی کے ساتھ ضم کرنا پڑےگی، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی پالیسی کو قومی پالیسی کے ساتھ ضم کرنا پڑےگا، ریاست کو صوبوں کو بتانا پڑےگا کہ یہ ملک اس طرح چلے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان ہماری سرحد کا احترام کرے، ہم ان کی سرحد کا احترام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: پاک فوج

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو جو جواب دیا یہ فطری عمل ہے، کیوں کہ دو تین روز سے جو کچھ ہو رہا تھا وہ سب کے سامنے ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بارڈر پر باقاعدہ امیگریشن کا نظام ہونا ضروری ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صبح اٹھے اور تکے کھانے ہیں تو سرحد پار کرکے پشاور آگئے۔ پاکستان اپنی سرحد پر ایسا ہی نظام بنائے گا جیسے دنیا کے خود مختار ملک کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جن دہشتگردوں کو واپس لا کر سوات میں بسایا گیا ان کے متعلق اسمبلی کو بتایا گیا تھے، پھر انہی لوگوں نے ہمارے علاقے کی میپنگ کی، ریکنگ کی اور سینٹرز کھولے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ سوات میں ان کے آنے پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے تھے، ایک بہت بڑی تعداد تھی جو فیملی سمیت واپس آئے تھے۔

وزیر دفاع نے مزید کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایسے ہی رہنا چاہیے جیسے دو ہمسایہ ریاستیں زندہ رہتی ہیں، ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے کہ جو پناہ گزین یہاں ہیں ان کو واپس جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا‘، پاک فوج کے جوان کا پیغام وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی جانب سے پاکستان میں کی گئی فائرنگ کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ طالبان اور خارجی ہلاک ہو گئے، اس واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی ہے، اور بارڈر بند کردیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے