انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے تک بند رہے گی: پی ٹی سی ایل، نیاٹیل اور یوفون نے صارفین کو آگاہ کردیا

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے باعث کل ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس قریباً 18 گھنٹے کے لیے متاثر رہنے کا امکان ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق مرمتی کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا، جو قریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران سمندری کیبل میں نصب رپیٹر سسٹم کی مرمت اور تکنیکی جانچ کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے صارفین سے اس عارضی پریشانی پر معذرت کی ہے۔

دوسری  جانب نیاٹیل اور یوفون نے بھی اپنے صارفین کو آگاہ کردیا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے ملک میں ان کے صارفین کی انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات آسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود