کراچی کی ٹوٹی سڑکوں نے ماضی کے نامور اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ توڑدی

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینئر فلمی اداکار اور ماضی کے معروف ولن مصطفیٰ قریشی کراچی میں صبح کی سیر کے دوران سڑک کی خستہ حالی کا شکار ہو گئے۔ ٹوٹی ہوئی سڑک پر پاؤں پھسلنے کے باعث وہ زمین پر گر پڑے اور ان کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مصطفیٰ قریشی، جو روزانہ صبح کی سیر کا معمول رکھتے ہیں، شہر کے ایک علاقے میں پیدل چل رہے تھے کہ اچانک ان کا پاؤں کھدی ہوئی اور ناہموار سڑک میں پھنس گیا۔ گرنے سے ان کا سر بھی زمین سے ٹکرایا، تاہم خوش قسمتی سے ان کی آنکھ محفوظ رہی، البتہ ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سڑکوں پر سفر، اب زندگی اور موت کا کھیل کیوں بن گیا؟

حادثے کے بعد ایک بیان میں مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ میں سڑک کے ایک ٹوٹے ہوئے حصے میں پھنس کر پھسل گیا۔ سر زمین سے ٹکرایا آنکھ بچ گئی، لیکن ٹانگ ٹوٹ گئی۔

انہوں نے کراچی کی ناقص سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اُن لوگوں کو عقل دے جو کراچی کی سڑکیں بنانے اور ٹھیک کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp