گودی میڈیا بے نقاب: وزیر دفاع اور آئی ایس آئی چیف کو ویزا نہ ملنے کی خبر من گھڑت قرار

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی وزارتِ دفاع اور سیکیورٹی ذرائع نے بعض بھارتی اور افغان میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے جس کی کوئی حقیقی یا سفارتی بنیاد موجود نہیں۔ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ویزا درخواست نہ اب دی گئی اور نہ ماضی میں کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہانی دراصل بھارتی اور افغان میڈیا کے اشتراک سے تیار کردہ ایک منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد جھوٹی معلومات کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بنانا ہے۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق، حقیقت یہ ہے کہ ویزا درخواستیں افغان جانب سے موصول ہوئیں، نہ کہ پاکستان کی طرف سے، لیکن بھارتی میڈیا نے حقائق کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی اور افغان اطلاعاتی حلقوں کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے جو حالیہ سرحدی ناکامیوں اور سفارتی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹی خبریں گھڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا اسپن بولدک اور چمن سیکٹر میں بھرپور جواب، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی

پاکستان کا مؤقف ہے کہ وہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، جب کہ بعض قوتیں غلط معلومات اور پروپیگنڈا کے ذریعے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ جھوٹی خبر انڈیا ٹوڈے اور چند افغان ویب سائٹس پر شائع کی گئی، جسے بعد میں متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود