بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 2 مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں پر اپوزیشن کا حلف پارلیمانی سیاست کا سیاہ باب ہوگا، بیرسٹر سیف

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر انہیں پے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور تنازعے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp