کیا نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ 2 ماہ میں گندم کی فی من قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 4200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 600 روپے مہنگا ہو کر صارفین کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے۔ قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ضروری ہے۔ چونکہ اضافے سے قبل انتظامیہ سے اجازت درکار ہوتی ہے اس لیے ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقاتیں کی ہیں اور درخواست کی ہے کہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے گندم کی قیمت میں اچانک اضافہ، روٹی نان کتنے مہنگے ہو سکتے ہیں؟

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ اس وقت سرکاری ریٹ روٹی 18 روپے اور نان 22 روپے ہے تاہم روٹی 20 اور نان 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اگر انتظامیہ روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دیتی تو ہمارا یہ مطالبہ ہوگا کہ ہمیں پرانے ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم آٹا مہنگا خرید کر روٹی پرانے نرخوں پر فروخت کریں۔

محمد عارف نے کہا کہ نان بائی ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں چونکہ دکانوں کے کرائے 3 لاکھ روپے سے بھی زائد ہیں اس لیے ایسے سیکٹرز میں نان اور روٹی کی قیمت دیگر علاقوں میں قیمت فروخت کی نسبت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے کیا روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے؟

اگر اسلام آباد میں نان 30 روپے کا ہے تو ایف سیکٹرز میں نان 39 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے کہ اب اسلام اباد کے گاؤں دیہات اور شہری آبادیوں میں ایک ہی ریٹ ہوگا۔ پہلے گاؤں دیہاتوں میں روٹی اور نان کا ریٹ شہر کی نسبت کم تھا۔

محمد عارف نے کہا کہ ایک نان کے لیے قریباً 120 سے 150 گرام آٹا درکار ہوتا ہے جس کی لاگت میں اوسطاً 2.5 سے 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایک عام روٹی کے لیے درکار 80 سے 100 گرام آٹے کی قیمت میں لگ بھگ 1.5 سے 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثنااللہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم

سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کیخلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟

علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

ویڈیو

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں