امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران معاہدے کے لیے سخت شرائط رکھتے ہوئے جلد حتمی فیصلے کا عندیہ

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سخت شرائط سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد حتمی فیصلہ کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مجوزہ معاہدہ: ٹرمپ کی حتمی منظوری تاحال باقی، جوہری نکات پر مذاکرات جاری، سی این این کا دعویٰ

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو واضح طور پر اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم حاصل نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر ہر قسم کی پابندی اور ٹول ٹیکس کے بغیر دونوں سمتوں میں جہاز رانی کے لیے کھولا جائے۔

مزید پڑھیے: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ تیار، ٹرمپ کی منظوری باقی، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ کی جانب سے ایران کے خلاف نافذ کی گئی بحری ناکہ بندی اب ختم کی جا سکتی ہے جبکہ سمندری راستوں میں موجود بارودی سرنگوں کو فوری طور پر ہٹانے یا ناکارہ بنانے کی ذمہ داری ایران پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بی ٹو بمبار حملے کے بعد زیر زمین دبے افزودہ جوہری مواد کو امریکا، ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون سے نکال کر مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا سی این بی سی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بعض اہم نکات پر ابتدائی اتفاق رائے ہو چکا ہے تاہم کسی بھی مالی لین دین کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’آبنائے ہرمز سب کے لیے کھلی رہے گی‘ ٹرمپ کی عمان کو دھمکی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سچویشن روم میں اجلاس کر رہے ہیں جہاں ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے یا کسی نئے معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ