پنجاب اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نئے شیڈول کا اطلاق

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے تدریسی اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اوقات کار 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں اچانک چھٹی، والدین اور طلبا کو مشکلات

اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔

سنگل شفٹ اسکولز کے اوقات

نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔

اسی طرح لڑکیوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کو دوپہر 12:15 بجے بند ہوں گے۔

ڈبل شفٹ اسکولز کے اوقات

ڈبل شفٹ نظام والے اسکولوں میں لڑکوں کی پہلی شفٹ صبح 8:45 بجے سے 12:45 بجے تک ہوگی (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کے روز یہ شفٹ 12:30 بجے ختم ہو جائے گی۔

دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کو 2:00 سے 5:00 بجے تک جاری رہے گی۔

لڑکیوں کے اسکولز کی ڈبل شفٹ کا شیڈول

لڑکیوں کے ڈبل شفٹ اسکولز میں صبح کی شفٹ پیر تا جمعرات 8:30 سے 12:30 دوپہر اور جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک 12:45 دوپہر سے 4:45 شام اور جمعہ کو 1:45 سے 4:45 شام تک ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق موسمِ سرما کے دوران اسکول کے اوقات میں یہ تبدیلی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے کہ بچے صبح کے وقت شدید سردی اور دھند کے اثرات سے محفوظ رہیں اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم