کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، امیر مقام

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

لاہور میں حریت رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے لے کر ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں بات کی ہے اور اس معاملے پر آئندہ بھی روشنی ڈالتے رہیں گے۔

یہ بھی  پڑھیے: کشمیر پر بھارتی قبضہ: وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ معرکہ حق میں ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، اس معرکے کے بعد کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر سے سامنے آگیا ہے، یہ مسئلہ اگر حل نہیں ہوا تو تنازعات جاری رہیں گے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں حریت رہنماؤں کی قربانیوں اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، اقوام متحدہ سمیت تمام اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نکالنا چاہیے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک میں اور ملک سے باہر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی، تمام وزارتیں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب کا انعقاد کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp