اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کمی

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ مالیاتی پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے قبل سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

کاروباری دن کے دوران توانائی اور مینوفیکچرنگ سمیت اہم شعبوں میں منافع فروشی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 161,766.61 کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملے جلے رجحان کا مظاہرہ کیا تھا۔

جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی سے پیدا ہونے والی ابتدائی بہتری منافع فروشی، بینکنگ سیکٹر کے کمزور سہ ماہی نتائج اور فیوچرز رول اوور ہفتے سے قبل احتیاطی رویے کے باعث برقرار نہ رہ سکی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی اور یہ 163,304 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں پیر کے روز تیزی دیکھی گئی جبکہ امریکی ڈالر نسبتاً مستحکم رہا۔

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کے اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بہتر بنایا۔

اطلاعات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی متوقع ملاقات سے قبل دونوں ممالک کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے جنوبی کوریا میں ایک تجارتی معاہدے کا فریم ورک طے کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل

یہ معاہدہ اگر طے پا گیا تو امریکا کی جانب سے بلند تر ٹیرف اور چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدی پابندیوں کو وقتی طور پر روک دیا جائے گا، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئے گی۔

اس پیشرفت کے باعث جنوبی کوریا کا کوسپی اور جاپان کا نکی انڈیکس 2 فیصد سے زائد بڑھ گیا، جبکہ ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسفک انڈیکس، جاپان کے علاوہ، 1.3 فیصد اوپر گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟