پاک ایران منصوبوں سے سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کل بلوچستان کے لوگوں کے لیے ایک یادگار دن تھا۔ مند پشین بارڈر مارکیٹ اور پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کے مشترکہ افتتاح سے سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ’ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے ساتھ انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی اور ہم نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے‘۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے مستقبل کے تعاون کے روڈ میپ کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور بجلی کے شعبوں کو ترجیحات بنایا ہے، اس مقصد کے لیےآزاد تجارت کے معاہدے پر کام کی رفتار تیز کرنے کو ترجیح دی جائے گی‘۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کل بلوچستان کے لوگوں کے لیے ایک یادگار دن تھا۔ مند پشین بارڈر مارکیٹ اور پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کے مشترکہ افتتاح سے سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

ان کا کہنا تھا ’سرحدی منڈیوں کے ذریعے تجارت کی بڑی گنجائش ہے جن سے ہم استفادہ کریں گے۔ میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے 2009 سے زیر التوا ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی ریکارڈ چار ماہ میں تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں