لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے اراکین کو سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے اسپیکر اور الیکشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت نے اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت متعدد درخواستوں پر فیصلہ سنایا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں