آلو کے ڈونٹس بنانے کا طریقہ

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔اگر اسے سبزیوں کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ  یہ  واحد سبزی ہے جسے لوگ طرح طرح سے بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔اس کی چپس تو بچوں میں بہت مقبول ہے۔کوئی اسے اُبال کر کھاتا ہے تو کوئی اس کا بھرتا بنا کر کھاتا ہے۔

یہ منفرد سبزی ہے جسے ہر طرح کے کھانوں کے ساتھ پکا سکتے ہیں جیسے آلو گوبھی،آلو پالک،آلو گوشت،آلو انڈہ ،آلو کا پلاؤ وغیرہ۔

آج ہم آپ کے لیے آلو کے مزیدار ڈونٹس کی ریسپی لائے ہیں جو آپ کو یقیناً پسند آئے گی۔ آلو کے ڈونٹس بنانے کے لیے کون کون سے اجزا درکار ہیں اور ڈونٹس کو کس طرح بنایا جائے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

آلو کے ڈونٹس بنانے کے لیے اجزا

آلو ۔۔۔۔۔آدھا کلو(اُبلے ہوئے)
بریڈ کرمبز۔۔۔۔۔1کپ
کارن فلور۔۔۔۔۔3کھانے کے چمچ
زیرہ۔۔۔۔۔پسا ہواڈیڑھ چائے کا چمچ(زیرہ کو بھون لیں)
چکن پاؤڈر ۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
آم چور پاؤڈر۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
انڈہ ۔۔۔۔۔1عدد
پیاز۔۔۔۔۔1عدد (باریک اور چوکور کٹے ہوئے)
تازہ سبز دھنیا۔۔۔۔۔2سے3کھانے کے چمچ(باریک کَٹا پوا)

پیسٹ بنانے کے لیے اجزا

میدہ۔۔۔۔۔3کھانے کے چمچ
خشک پارسلے۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر یا لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
پانی۔۔۔۔۔3کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت
انڈے۔۔۔۔۔2عدد(پھینٹے ہوئے)
بریڈ کرمبز۔۔۔۔۔1کپ یا حسب ضرورت
تیل۔۔۔۔۔تلنے کے لیے

آلو کے ڈونٹس بنانے کا طریقہ

1۔ اُبلے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر میش کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

2۔ اب ان میش کیے ہوئے آلوؤں میں بریڈ کرمبز، کارن فلور، زیرہ، چکن پاؤڈر، آم چور پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، انڈہ، پیاز اور سبز دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

3۔میش کیے ہوئے آلوؤں میں سب مصالحہ جات مکس کر لینے کے بعد اس کو ڈھک دیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

4۔اپنے ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگائیں۔

تصویر:اسکرین گریب

5۔اب آلوؤں کا اتنا تیار شدہ مصالحہ لیں جس سائز کا آپ نے ڈونٹ بنانا ہے۔

6۔آلو کے مصالحے کی شکل پہلے کباب کی طرح بنا لیں۔پھر اس کےدرمیان سے کسی گول چیز کی مدد سے چھوٹا سا سوراخ کر لیں۔انگوٹھوں کی مدد سے سوراخ کی شکل برابر کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

پیسٹ بنانے کا طریقہ

1۔ایک پیالے میں میدہ ڈالیں۔

2۔اب اس میں خشک پارسلے،پیپریکا پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔

3۔میدہ میں تھوڑا تھوڑاپانی شامل کریں،اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنالیں۔

4۔پیسٹ میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں اور مکس کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

آلو کے ڈونٹس تلنے کا طریقہ

1۔ڈونٹس کو پہلے تیار شدہ پیسٹ میں ڈالیں،پھر دونوں طرف بریڈ کرمبز لگائیں اور فرائی کرلیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

2۔ڈونٹس کا رنگ جب تک گولڈن براؤن نہ ہو جائے تب تک ان کو ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں۔

3۔ڈونٹس کا رنگ ہلکا براؤن ہو جانے کے بعد ان کو تیل سے نکال لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

4۔آپ کے مزیدار ڈونٹس تیار ہیں ڈونٹس فرائی کر لینے کے بعد ان پر چیز سوس ڈال دی دیں۔

تصویر:اسکرین گریب

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp