متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی ہو گیا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا ہے، دوسری تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے ان کی آمد کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعطیل ہے۔