وزیراعظم بننے کی کوشش کروں گا، وقار ذکا کا سیاست میں آنے کا اعلان

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی میزبان وقار ذکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیرِاعظم بننا چاہتے ہیں، اور وہ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان (ٹی ایم پی) کے پلیٹ فارم سے 5 سال بعد انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ2029 میں الیکشن ضرور لڑنا ہے اور وزیراعظم بننے کی کوشش کریں گے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھنے کی کوشش ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ سابق رہنماؤں اور کارکنوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان میں شامل ہوں، کیونکہ ان کی جماعت کا مقصد مثبت سیاست کو فروغ دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جماعت کا ایک ہی مقصد ہے کہ نہ ہم نے کسی کی برائی کرنی ہے، نہ جگت بازی کرنی ہے اور ثابت کرنا ہے کہ ٹیکس کے پیسوں سےٹی وی پر بیٹھ کر جگت بازی نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اور وقار ذکا پھر آمنے سامنے، اختلافات کیا ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کا کام پالیسی بنانا ہے سڑک بنانا نہیں تو جتنے بھی نوجوان ہیں انہیں اس جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وقار ذکا کے مطابق الیکشن لڑنے کے لیے 174 ملین ڈالر کی رقم ہونی چاہیے، ہر ایک سیٹ جیتنے کے لیے ایک ملین ڈالر ہونا چاہیے تو ان پیسوں کے لیے ہمارے پاس ابھی لوگ جمع نہیں ہوئے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے بغیر اقتدار میں آنا مشکل کام ہے تو جواباً وقار ذکا کا کہنا تھا کہ ان کے بغیر تو آنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیئے۔ جب ملک ڈیزائن ہی ایسے ہوا ہے تو آپ نے پنگا کیوں لینا ہے۔ اگر وہ ہمیں کہیں گے آپ ہمیں سوٹ ایبل نہیں لگتے تو ہم الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ہم آرمی کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل ترانہ جاری، شکیرا نے رائلٹی بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا

پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

سی آئی اے چیف کا غیر معمولی دورۂ کیوبا، ٹرمپ کا اہم پیغام ہوانا حکومت تک پہنچا دیا گیا

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی اور اصلاحات میں پیشرفت کا اعتراف

ویڈیو

لاہور کے 100 سالہ پرانا اچھرہ بازار کو ماڈل بازار بنا دیا گیا

ترسیلات زر میں اضافہ معیشت کو کتنا بہتر بنا سکتا ہے؟ کراچی کے کاروباری افراد کی آراء

پاک چین اقتصادی تعلقات میں نئی روح: اربوں ڈالرز کے معاہدے اور مشترکہ اکنامک ہیڈ کوارٹر کا قیام

کالم / تجزیہ

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟