فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل گانے ’دائی دائی‘ کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی ہے، جسے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شاکرہ اور نائجیرین گلوکار برنا بوائے نے تیار کیا ہے۔
فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ گانا ’فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ‘ کی معاونت کے لیے ریلیز کیا گیا ہے، جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے 16 سال بعد واپسی، شکیرا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے گانا جاری کردیا
اعلامیے میں بتایا گیا کہ شکیرا اپنی رائلٹی بھی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی، جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی نے ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
فیفا نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں تاریخ میں پہلی بار باقاعدہ ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا، جس میں شکیرا خصوصی پرفارمنس دیں گی۔
یہ بھی پڑھیے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا نیا آفیشل گانا جاری، شکیرا کے ’ڈائی ڈائی‘ نے دھوم مچا دی
دوسری جانب ’دائی دائی‘ کو تمام بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل البم کے مزید گانے بھی آئندہ چند ہفتوں میں ریلیز کیے جائیں گے۔













